دلیپ کما ر پھر آئی سی یو منتقل

Jun 30, 2021 | 17:35:PM
دلیپ کما ر پھر آئی سی یو منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو سانس لینے میں مشکلات کے باعث ایک ہی مہینے میں دوسری مرتبہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دلیپ کمار کو رواں برس 6 جون کو بھی سانس لینے میں مشکلات کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں ایک ہفتے تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ  میں رکھا گیا تھا۔

دلیپ کو ایک ہفتے تک ہسپتال میں رکھے جانے کے بعد ان کے پھیپھڑوں سے پانی نکال کر انہیں 11 جون کو گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔تاہم اب ایک مرتبہ پھر انہیں سانس لینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کرکے آئی سی یو میں داخل کردیا گیا۔

بھا رتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو 30 جون کو دوبارہ سانس میں تکلیف کے باعث ممبئی کے ہندوجا ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دلیپ کمار کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے مگر ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کی طبیعت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا کی مشال عامرنے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کرلیا