خیبرپختونخوا کی مشال عامرنے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کرلیا

Jun 30, 2021 | 17:20:PM
خیبرپختونخوا کی مشال عامرنے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24 نیوز) خیبرپختوںخوا کے لئے بڑا اعزاز،مشال عامرنے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق مشال عامر کو انسانیت کی خدمت اور رفاہی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا ہے ۔مشال عامر نے کیمبرج یونیورسٹی سے قانون میں تعلیم حاصل کی ہے۔

مشال عامر نے ساوتھ کوریا، امریکہ اور پاکستان میں رفاہی اور انسانیت کے لئے کام کیا ۔انہوں نے آرمی پبلک سکول واقعے کے بعد رفاہی کاموں میں حصہ لینا شر وع کر دیا تھا۔مشال عامر نے  پاک افغان بارڈر پر خواتین کی خدمت کی۔وہ  اسکاٹ لینڈ کی 30 بااثر نوجوانوں میں شامل ہیں۔ڈیانا ایوارڈ تقریب  میں پرنس ہیری نے بھی  شرکت کی ۔

یا د رہے کہ 300 نوجوانوں کو سال 2021 کے لئے ڈیانا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایکشن سے بھرپور ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم بن گئی