خوشخبری،تیاریاں مکمل ،پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائیگا،چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کرنے کی تقریب کےموقع پر پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کے سائنسدان بھی لانچ سینٹر میں موجود ہونگے،پاکستان وقت کے مطابق تقریباً 7 سے 8 بجے کے درمیان سیٹلائٹ لانچ ہوگی،یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت ہے،لانچ کی تقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا چائنہ سے وڈیو میسج بھی نشر کیا جائے گا ،سیٹلائٹ لانچ کو براہ راست سپارکو اسلام آباد میں بھی دکھایا جائیگا،سیٹلائٹ کی مدد سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور شہری پھیلاؤ کی نگرانی ہوسکے گی،یہ سیٹلائٹ سیلاب، زمینی کھسکاؤ اور زلزلوں کی بروقت انتباہ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،جغرافیائی خطرات کی نشان دہی کر کے سی پیک جیسی قومی ترقیاتی پہلوؤں کو بھی سپورٹ کرے گا،پاکستان کی پہلے ہی پانچ سیٹلائٹ خلا میں اپنا کام کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:35 سالہ خاتون ٹیچر میٹرک کے طالب علم کو نیم برہنہ ویڈیو کالز اور فحش پیغامات بھیجنے پر پکڑی گئی