میرے لیے علیزے شاہ زیرو ہے، روبینہ اشرف کا تبصرہ وائرل

Jul 30, 2025 | 16:10:PM
میرے لیے علیزے شاہ زیرو ہے، روبینہ اشرف کا تبصرہ وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔  
اداکارہ علیزے شاہ ان دنوں انڈسٹری میں اپنے ساتھ ہونے والی سازشوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے خبروں میں ہیں، اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں روبینہ اشرف نے علیزے شاہ کی اداکاری پر شدید تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سنجے دت کی 66ویں سالگرہ، شاہانہ طرزِ زندگی پر ایک نظر
 وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبینہ اشرف نے عید اسپیشل ٹیلی فلم’’چاند رات اور چاندنی‘‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا’’علیزے شاہ میرے لیے ہر ڈرامے میں صفر ہیں، نہ وہ میک اپ سے نکلتی ہیں، نہ لپ اسٹک سے، نہ ہی کردار میں ڈھلتی ہیں،اداکارہ کو ملنے والا کریڈٹ دراصل مصنف اور ہدایت کار کا ہوتا ہے۔‘‘
اس بیان پر سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کے مداحوں کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اوربعض صارفین نے روبینہ اشرف پر ذاتی بغض رکھنے کا الزام لگایا ہے، کئی صارفین نے علیزے شاہ کی حمایت کرتے ہوئے اداکارہ کو مزید ہراساں نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔