سنجے دت کی 66ویں سالگرہ، شاہانہ طرزِ زندگی پر ایک نظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار سنجے دت آج 29 جولائی کو اپنی 66ویں سالگرہ منا رہے ہیں، چار دہائیوں پر محیط فلمی کریئر، تنازعات سے بھرپور ذاتی زندگی اور بے شمار یادگار کرداروں کے ساتھ سنجے دت کی شخصیت کے کئی دلچسپ پہلو ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سنجے دت کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً 295 کروڑ بھارتی روپے ہے، اگرچہ اداکاری ان کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہے، لیکن ان کی کمائی صرف فلمی دنیا تک محدود نہیں۔
ہر فلم کے لیے وہ 8 سے 15 کروڑ روپے تک فیس لیتے ہیں، انہوں نے تامل فلم 'لیو' کے لیے 8 کروڑ روپے وصول کیے، جبکہ آنے والی تیلگو فلم 'ڈبل آئی اسمارٹ' کیلئے انہوں نے 15 کروڑ روپے چارج کیے ہیں، یہ ان کی مقبولیت اور مارکیٹ ویلیو کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اداکاری کے ساتھ ساتھ سنجے دت نے فلمی دنیا میں اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی قائم کیا ہے، ’سنجے دت پروڈکشنز‘ اور ’تھری ڈائمنشنل موشن پکچرز‘ کے ذریعے وہ نہ صرف فلمیں تیار کرتے ہیں بلکہ ان میں خود بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وہ صرف شوبز میں ہی نہیں، بلکہ کھیلوں کی دنیا میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں، وہ زمبابوے کی زِم افرو ٹی10 لیگ میں ٹیم 'ہریرے ہریکینز' اور سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ میں ٹیم 'بی-لو کینڈی' کے شریک مالک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان کا 'ستارے زمین پر' یوٹیوب پر ریلیز کرنے کا اعلان