پنجاب یونیورسٹی کےجہلم سب کیمپس کو الگ یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ

Jul 30, 2025 | 15:28:PM
پنجاب یونیورسٹی کےجہلم سب کیمپس کو الگ یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی کے ایک سب کیمپس کو الگ یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کو یونیورسٹی آف جہلم بنانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے،اس حوالے سے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو مراسلہ بھی لکھ دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان : سکولوں کی چھٹیوں میں 20 روز تک اضافہ کیا جائے ،ڈائریکٹر سکولز کو درخواست
پنجاب یونیورسٹی کے جہلم کمپس کو خودمختار یونیورسٹی بنانے کے لیے پی سی ون طلب کرلیاگیاہے،یونیورسٹی آف جہلم کو پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے بنایا جا رہا ہے اورمنصوبے کو مالی سال کے ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کرلیا گیاہے۔