سندھ میں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائینگے،مراد علی شاہ 

یکم اگست سے 14 اگست تک تقریبات ہونگی، گھروں، دفاتر اور مالز کو سجانے کا مقابلہ کرائینگے

Jul 30, 2025 | 14:02:PM
سندھ میں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائینگے،مراد علی شاہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائینگے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  صوبائی وزراکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گھروں،دفاتر اور مالز کو سجانے کا مقابلہ کرائیں گے،8 اگست کو میوزیکل کنسرٹ سجایا جائے گا،10 اگست کو سکھر میں تقریب ہوگی۔
سیدمراد علی شاہ نے کہاکہ 13 اگست کو سی ویو سےلیکر شارع فیصل تک جشن منایا جائیگا،یکم اگست سے 14 اگست تک تقریبات ہونگی.

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر،نوٹیفکیشن جاری

وزیراعلیٰ سندھ نے مزیدکہاکہ 12 اور 13 اگست کو سپورٹس گالا ہوگا جبکہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب نیشنل سٹیڈیم میں جشن منایاجائیگا۔