سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر،نوٹیفکیشن جاری 

Jul 30, 2025 | 13:28:PM
سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر،نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ میں کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
سندھ حکومت نے صوبے بھر کے تمام صنعتی و تجارتی اداروں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کا کہنا ہے کہ نیم ہنر مند افراد کی ماہانہ اُجرت 41,380 روپے، ہنر مندوں کی اُجرت 49,628 روپے اور اعلیٰ ہنر مند کی اُجرت 51,745 روپے مقرر کی گئی ہے،یہ اُجرت تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ صنعتی و تجارتی اداروں پر یکساں لاگو ہوگی جبکہ مرد و خواتین مزدوروں کو برابری کی بنیاد پر اُجرت دی جائے گی، ایسے تمام ادارے جہاں مزدوروں کو فی گھنٹہ اُجرت دی جاتی ہے انہیں کم از کم 192 روپے فی گھنٹہ ادائیگی یقینی بنانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹی کی پنشن شادی کی حیثیت پر نہیں،حق کی بنیاد پر دی جائے گی،سپریم کورٹ

وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت مزدور دوست پالیسیوں پر گامزن ہے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود، مناسب اُجرت اور بہتر ماحول کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں، کم از کم اُجرت میں اضافے کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنا اور مزدور طبقے کو باعزت زندگی فراہم کرنا ہے۔
وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم کے مطابق محکمہ محنت صنعتکاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔