ریچھ نے حملہ کرکے 65 سالہ شخص کی جان لے لی

Jul 30, 2021 | 18:47:PM
ریچھ نے حملہ کرکے 65 سالہ شخص کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزاد کشمیر کے علاقےڈسٹرکٹ حویلی   میں ریچھ نے حملہ کر کے  65سالہ عبد العزیز کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ حویلی ساکنہ شیخ سولی عبدالعزیز رات کو جنگل میں گیا تو ریچھ نے حملہ کرکے موت کی نیند سلادیا۔ورثا و قریبی رفقا کا کہنا ہے کہ عبد العزیز پچھلے ایک ہفتے سے اپنی ڈھوک بولی والا میں موجود تھے۔ رات کو اپنے بیلوں کو دیکھنے کے لئے باہر گئے شدید دھند کے باعث وہ واپس نہیں آئے۔ رات بھر ڈھونڈنے کے باوجود نہ ملے تا ہم صبح 7بجے ان کی لاش قریبی جنگل سے ملی۔
ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق عبد العزیز کو منہ اور گلے پر وار کیا گیا شدید گھاﺅ لگنے کے باعث ان کا انتقال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ عائزہ خان کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو نے دھوم مچا دی