اداکارہ عائزہ خان کی  رقص کرتے ہوئے ویڈیو نے دھوم مچا دی 

Jul 30, 2021 | 17:37:PM
اداکارہ عائزہ خان کی  رقص کرتے ہوئے ویڈیو نے دھوم مچا دی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     ( 24نیوز )معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے انسٹا گرام پر اپنی ڈانس ویڈیو جاری کرتے ہوئے میلہ لوٹ لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹا گرام پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ نارنجی رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور اپنی نٹ کھٹ ادائیں دکھاتے ہوئے فلم ” سپر سٹار “ کے گانے ” نوری “ پر رقص کر رہی ہیں ۔

عائزہ خان کا ڈرامہ ” لاپتا“ کچھ دن قبل ہی نشر ہونا شروع ہوا ہے جس کی ابھی تک دو اقساط جاری کی گئیں ہیں لیکن کم وقت میں ڈرامہ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہاہے ۔

ڈرامے میں اداکارہ عائزہ خان ” ٹک ٹاکر “ کاکردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ رحمان خان ،سارہ خان اور گوہر رشید بھی ڈرامے میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ۔عائزہ خان اس ڈرامے میں بطور ” گیتی ‘ میوزیکل ویڈیوز بنا کر شیئر کرتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری کالجوں کے اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

View this post on Instagram

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)