لڑکا لڑکی تشدد کیس،عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں10ستمبر تک توسیع

Jul 30, 2021 | 13:38:PM
 لڑکا لڑکی تشدد کیس،عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں10ستمبر تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد میں لڑکا لڑکی پر تشدد کیس میں عثمان مرزا اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سیکٹر ای الیون  میں لڑکا لڑکی پر تشدد کیس میں ملوث ملزمان عثمان مرزا اور دیگرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 ستمبر تک توسیع 

کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت تک مقدمہ چالان عدالت میں جمع کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ مقامی عدالت کے جج نےایس ایچ او کو حکم دیا کہ زیر دفعہ 173 ضابطہ فوجداری کے تحت مکمل رپورٹ جمع کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا اسلام آباد ہائیکورٹ پر وار , جسٹس محسن اختر کیانی وائرس کا شکار