خبرادار: کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد میں تیزی

Jul 30, 2021 | 09:01:AM
خبرادار: کورونا سے دنیا بھر میں اموات کی تعداد میں تیزی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران اموات کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت  کی رپورٹ کے مطابق 19سے 25 جولائی کے دوران دنیا بھر میں کورونا کے باعث  69 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں، اموات کی شرح 21 فیصد بڑھ گئی۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس عرصے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 8 فیصد بڑھ گئی۔سب سے زیادہ اموات امریکا اور جنوب مشرقی ایشیا سے رپورٹ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: موذی وبا کورونا سےمزید  86افراد  جان سے گئے،4537 نئے مریض