موذی وبا کورونا سےمزید 86افراد  جان سے گئے،4537نئے مریض

Jul 30, 2021 | 08:26:AM
موذی وبا کورونا سےمزید 86افراد  جان سے گئے،4537نئے مریض
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موذی وبا کورونا وائرس کے  پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے ، گزشتہ روز  ملک بھر میں مزید  86افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مریضوں کے 4ہزار 537نئے کیسز سامنے آگئے۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح7.79فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 58ہزار203افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے  4 ہزار537افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی.  

یہ بھی پڑھیں: سندھ: کوروناسے 24 گھنٹوں میں 44 افراد جاں بحق