سندھ: کوروناسے 24 گھنٹوں میں 44 افراد جاں بحق

Jul 30, 2021 | 00:51:AM
سندھ: کوروناسے 24 گھنٹوں میں 44 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبہ سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44 افراد اپنی زندگی کی بازیاں ہار چکے ہیں۔
حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اس مہلک صورت حال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کی وہ حفاظتی اقدامات کی مکمل تعمیل کریں اور جلد از جلد خود اور اپنے اہلخانہ کو کورونا ویکسین لگوائیں۔
حکومت سندھ کے ترجمان نے کہا کہ شہری ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عمل کریں کیونکہ اسی میں سب کی عافیت ہے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت سندھ کی مدد کریں اور اپنے پیاروں کی زندگی کو بچائیں۔
ترجمان حکومت سندھ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور سماجی فاصلے کو پیش نظر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرائمری ٹیچر جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کا صدر منتخب