فرانسیسی سفارتخانے نے پاکستانی اخبار فروش کو ایوارڈ سے نوازنے کو قابل ستائش قرار دیدیا

Jan 30, 2026 | 18:49:PM
فرانسیسی سفارتخانے نے پاکستانی اخبار فروش کو ایوارڈ سے نوازنے کو قابل ستائش قرار دیدیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان میں قائم فرانسیسی سفارتخانے نے حکومت کی جانب سے پاکستانی اخبار فروش علی اکبر کو ایوارڈ سے نوازنے کے اقدام کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔

فرانسیسی سفارتخانے نے اس حوالے سے تہنیتی پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے آخری اخبار فروش علی اکبر کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ترجمان فرانسیسی سفارت خانہ کے مطابق علی اکبر فرانس کے آخری اخبار فروش ہیں، وہ اصل میں پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے ایلیزے پیلس میں علی اکبر کو نیشنل آرڈر آف میرٹ سے نوازا ہے۔

ترجمان فرانسیسی سفارت خانہ نے کہا کہ علی اکبر کی زندگی وقار، محنت اور عمر بھر کی خدمت کی ایک شاندار مثال ہے، ان کی جدوجہد اور کامیابی ہم سب کے لیے باعثِ ترغیب اور حوصلہ افزائی ہے۔

فرانسیسی سفارت خانے نے فرانسیسی صدر کی علی اکبر کو نیشنل آرڈر آف میرٹ سے نوازانے کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک