پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی داتا دربار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں دربار داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ پر حاضری دی, باکسر عامر خان نے داتا گنج بخش کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
عامر خان نے دربار داتا گنج بخش علی ہجویری پر دس دیگوں کی نیاز بھی دی اور کہا کہ داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر جاری ترقیاتی کام دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
انھوں نے کہا کہ دربار داتا گنج بخش کے احاطہ میں توسیع سے آنے والے زائرین کو سہولت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں