لاہور کاماسٹر پلان 2050کیسا ہوگا؟ محکمہ ہاؤسنگ نے تفصیلات شیئر کردیں

Jan 30, 2026 | 12:17:PM
لاہور کاماسٹر پلان 2050کیسا ہوگا؟ محکمہ ہاؤسنگ نے تفصیلات شیئر کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤدلشادحسین )لاہور کا نیاماسٹرپلان  کیسا ہوگا؟ محکمہ ہاؤسنگ نےپنجاب اسمبلی  میں تفصیلات شیئر کردیں۔
رکن اسمبلی احمر رشید بھٹی کے سوال پر  پارلیمانی سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ نے لاہور کے نئے ماسٹر پلان 2050 کے خدوخال واضح کیے ،جس میں لاہور کی منظم اور پائیدار ترقی کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔
 پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق  رہائشی، کمرشل اور صنعتی زونز کی باقاعدہ درجہ بندی ماسٹر پلان 2050 کا حصہ ہوگی،گرین بیلٹس، پارکس اور ماحولیاتی تحفظ کو ماسٹر پلان 2050 میں ترجیح حاصل ہوگی۔
ٹریفک کے دباؤکو کم کرنے کے لیے نئی سڑکوں اور اربن کوریڈورز کی منصوبہ بندی بھی نئے ماسٹرپلان میں شامل ہوگی،غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام ماسٹر پلان 2050 کے اہم نکات میں شامل ہوگی،آبادی میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہاؤسنگ سیکٹر کی توسیع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ بھاٹی گیٹ؛عظمیٰ بخاری کا عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ
جدید انفراسٹرکچر، نکاسی آب اور سیوریج سسٹم کی بہتری کا پلان ترجیحات میں شامل ہوگا،شہر کی تاریخی شناخت کے تحفظ کو ماسٹر پلان 2050 میں شامل کیا گیاہے،ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد کے لیے سخت مانیٹرنگ نظام نافذ ہوگاجس میں گرین، براؤن اور انڈسٹریل ایریاز اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
پارلیمانی سیکرٹری ہائوسنگ کے مطابق چار سال قبل مرتب کیے گئے ماسٹر پلان کا معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے ۔