اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

Jan 30, 2022 | 21:25:PM
پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ، حسن علی، ویڈیو، وائرل
کیپشن: حسن علی، فہیم اشرف کو تنگ کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ان کے ساتھ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ٹرینڈ ’کچا بادام‘ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی بھی متاثر ہوئے۔ویڈیو میں حسن علی، وسیم جونیئر اور موسیٰ خان کو کچا بادام پر ڈانس کرتے ہوئے فہیم اشرف کو چھیڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حسن علی اور دیگر کھلاڑیوں کی ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں 4 سالہ بچی کے اغوا کا ڈراپ سین۔۔اغوا کار کون؟جان کر آپ بھی پریشان ہو جائینگے
واضح رہے کہ اس سے قبل حسن علی اور شاداب خان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ویڈیو میں حسن علی پنجابی لہجے میں لپ سنکنک کرتے ہوئے پوری ٹک ٹاک کو چیلنج کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ لفظ چیلنج صحیح طرح سے نہیں بول پارہے اور کہہ رہے ہیں کہ ’پوری ٹک ٹاک نوں چیلنگ ہے۔حسن علی کے چیلنج کو چیلنگ کہنے پر شاداب خان درمیان میں انہیں ٹوکتے ہوئے ان کی تصحیح کرتے ہیں اور کہتے ہیں بھائی چیلنج چیلنج ہے تاہم شاداب کے دو بار ٹوکنے پر بھی حسن علی چیلنج کو چیلنگ ہی کہتے رہے۔یہی چیلنج تیسری بار دہرانے پر حسن علی صحیح لفظوں کو غلط کہتے سنے جاسکتے ہیں جبکہ حسن علی دوبارہ کوشش کرتے ہیں تاہم پھر بھی وہ یہ چیلنج نہیں دے پاتے اور پھر دونوں کھلاڑی زور دار قہقہہ لگاتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو ابتک کا بڑا جھٹکا دیدیا۔۔۔اہم شخصیات پی پی میں شامل