شیخ رشید اللہ اللہ کریں۔۔ گھر بسائیں گے تو مجھے خوشی ہوگی۔۔ریما خان

Jan 30, 2022 | 18:33:PM
اللہ اللہ۔شادی۔امریکا۔شہروز سبزواری۔پوائنٹس
کیپشن: شیخ رشید اور اداکارہ ریما خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کی نامور فلم اسٹار ریما خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق کہا ہے کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں ’اللہ اللہ‘ کرنی چاہئے،20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہئے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ امریکا میں رہتی ہوں اور 3 دن پہلے پاکستان آئی ہوں۔انہوں نے کہاکہ بہت خوش ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے اور اس ٹیم کے ساتھ ہوں جو اچھا کھیل پیش کرے۔انہوں نے کہاکہ 90فیصد پاکستانی مرداپنی بیوی سے ڈرتے ہیں اور 70فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا اداکار دوسرے اداکار سے جلتے ہیں۔

ریما خان نے کہاکہ میرا اور جویریہ سے10سال سے ملاقات نہیں ہوئی۔500 کی دوڑ گیم میں شامل فلم اسٹار کا کہنا تھاکہ شیخ رشید  اگر گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی، ۔خیال رہے کہ ریما خان نے 500کی دوڑ میں 409پوائنٹس اسکور کیے تاہم اب تک شہروز سبزواری 430 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔