اسلام آباد یونائیٹڈنے پشاور زلمی کو شکست دیدی

Jan 30, 2022 | 16:53:PM
پی ایس ایل سیون، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی، نووکٹوں سے شکست،
کیپشن: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی شارٹ کھیلتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیون میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو نو وکٹوں سے شکست دیدی۔
اسلام آبادیونائیٹڈ نے 169 رنز کا ہدف باآسانی 16ویں اوور میں پورا کرلیا۔دونوں اوپننگ بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور شاندار نصف سنچریاںسکور کیں۔پال سڑلنگ 25 گیندوں پر 57 رنز بناکر رن آو¿ٹ ہوئے۔ایلکس ہیلز نے 54گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔رحمان اللہ گرباز نے 16 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔
 پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 169 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی بلے بازی ابتدا سے لڑکھڑاہٹ کا شکار رہی۔ پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر حسن علی نے ٹام کوہلر کو کلین بولڈ کر دیا۔ اوپنر یاسر خان اور ٹاپ آرڈر حیدر علی نے 26 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جہاں چوتھے اوور کی پہلی گیند پر یاسر خان فہیم اشرف کی گیند پر 14 رنز بنا کر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:انوشکا شرما کی خوبصورت تصویر کے چرچے۔۔ 2 گھنٹے میں کتنے لائکس ملے ؟

چھٹے اوور کی تیسری گیند پر فہیم اشرف نے حسین طلعت کو میدان بدر کیا۔ اگلے اوور میں شاداب خان نے حیدر علی کو بھی چلتا کیا۔ حسین طلعت نے دو جبکہ حیدر علی نے 15 سکور بنائے۔کپتان شعیب ملک نے شرفین ردر فوڈ کے ہمراہ ٹیم کی ڈوبتی ناؤ کے پتوار سنبھالے اور سکور کو 108 تک پہنچایا جہاں شعیب ملک محمد وسیم کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔آخری اوور کی دوسری گیند پر بین کٹنگ بھی 26 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے جبکہ شفین ردر فوڈ 46 گیندوں پر تین چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

 یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کی ماہانہ آمدن کتنی؟۔۔ جان کرآپ دنگ رہ جائینگے