انوشکا شرما کی خوبصورت تصویر  کے چرچے۔۔ 2 گھنٹے میں کتنے لائکس ملے ؟

Jan 30, 2022 | 15:08:PM
انوشکا شرما کی خوبصورت تصویر کو کتنے لائک ملے
کیپشن: انوشکا شرما فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کی تصویر پر صرف دو گھنٹے میں ایک کروڑ سے زائد لائکس آگئے۔

بالی وڈ اداکارہ  انوشکا شرما نے  انسٹاگرام پر  ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہیں مُسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔  تصویر میں انوشکا اپنے بالوں کو برش کر رہی ہیں، دوسری میں وہ سورج کی طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہیں، آخری تصویر میں وہ سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز میں کھیتوں میں کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کاٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے لکھا کہ ’یہ دن تھا‘ اور اس کے ساتھ والے ایموجی اور ہیش ٹیگ ’تھرو بیک‘ کا بھی استعمال کیا۔

 اداکارہ نے صرف دو گھنٹے پہلے ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا بے قابو۔۔ سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا اعلان

 یاد رہے  کہ اداکارہ اس وقت اپنے شوہر اور کرکٹر ویرات کوہلی اور بیٹی وامیکا کے ساتھ جنوبی افریقہ میں ہیں۔