کینیڈین وزیراعظم کااسلاموفوبیا کیخلاف بیان۔۔ عمران خان کا خیرمقدم

Jan 30, 2022 | 15:30:PM
کینیڈا کے وزیراعظم کا اسلاموفوبیا کیخلاف بیان عمران خان کا خیرمقدم
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعظم نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلاموفوبیا پرمذمتی بیان کاخیرمقدم کرتا ہوں ، کینیڈین وزیراعظم کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ اسلاموفوبیا کےخاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہو گا، جسٹن ٹروڈو کا بروقت اقدام اس مطالبے کی حمایت ہے جو میں دہراتا رہا ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں:کورونا بے قابو۔۔ سمارٹ لاک ڈائون لگانے کا اعلان