حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کی لڑکی کے ساتھ نازیبا ویڈیو شیئر کردی

Jan 30, 2021 | 22:50:PM
حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کی لڑکی کے ساتھ نازیبا ویڈیو شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹک ٹاک کی مشہور سٹار حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کی لڑکی کے ساتھ ایک اور ویڈیو اپنا انسٹا گرام پر شیئر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے اور دیگر انکشافات سے بھرپور متنازع ویڈیوز سامنے آئیں تھیں لیکن اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی قوی کی ویڈیو لیک کردی ہے۔ حریم شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مفتی قوی لڑکی کو گلے لگائے ڈانس کررہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پارٹی لائٹس اور بیک گراؤنڈ پر لگی موسیقی کی دھن پر مفتی قوی لڑکی کوباہوں میں لئے ڈانس کررہے ہیں۔

حریم شاہ کاکہناہے کہ عبدالقوی لوگوں کوبےوقوف بنانے کیلئے پروپیگنڈاکررہے ہیں،عبدالقوی ذہنی مریض تھے توپہلے سے علاج کیوں نہیں کرایاگیا؟، ٹک ٹاک سٹارکاکہناہے کھلی آزادی کے باعث عبدالقوی لوگوں کوغلط فتوے دے رہے ہیں،عبدالقوی نے خود اپنے موبائل میں مجھے یہ ویڈیودکھائی،پارٹی کی ویڈیوعبدالقوی کے موبائل سے لی ،بہت جلدعبدالقوی کی مزیدویڈیوزمنظرعام پرلاؤں گی۔