ککری گراؤنڈ لیاری میں بختاوربھٹو زرداری کی شادی کا جشن شروع

Jan 30, 2021 | 21:49:PM
ککری گراؤنڈ لیاری میں بختاوربھٹو زرداری کی شادی کا جشن شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاوربھٹو زرداری کی شادی کا جشن ککری گراؤنڈ لیاری میں شروع ہو گیا،لیاری آٹھ چوک پر جشن کا سماں ہے ،خواتین اور بچے بڑی تعداد میں موجودہیں۔
تفصیلات کے مطابق ککری گراؤنڈ میں سٹیج تیار ہوگیا ہے، مہندی، روایتی لیوا، ڈانڈیا سمیت دیگررسمیں ہوں گی، گلوکار فن کا مظاہرہ کریں گے، آتش بازی بھی کی جائے گی۔تقریب میں پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت شرکت کرے گی، جشن میں علاقائی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
واضح رہے کہ ککری گراؤنڈ لیاری میں بینظیربھٹو اور آصف زرداری کی شادی کی تقریبات بھی ہوئی تھیں۔ صدر پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن اسلم سموں کاکہناہے کہ 17 دسمبر انیس سو 87 کو سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی شادی بھی لیاری ککری گراؤنڈ میں ہوئی تھی،لیاری میں بسنے والوں کی بھٹو خاندان سے وفاداری اور محبت کی لازوال داستان کی ایک تاریخ ہے، برسوں بعد آج ایک بار پھر سے ہم بی بی بختاور کی شادی کی خوشیاں منا رہے ہیں،اسلم سموں نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کی شادی کی تقریب کے انتظامات پیپلز لیبر بیورو کو ملے اور آج کے انتظامات کا اعزاز بھی ہمارے پاس ہے ،آج ہمیں بہت خوشی ہے اس سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی خوشی نہیں،آج ہمیں محترمہ بےنظیر بھٹو بہت یاد آرہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جشن میں مختلف پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ - قومی
ٹیگز: