راولپنڈی، کورونا میں مبتلا ایک اور پولیس افسر جاں بحق

Jan 30, 2021 | 00:28:AM
راولپنڈی، کورونا میں مبتلا ایک اور پولیس افسر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر عاصم رشید کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہید سب انسپکٹر عاصم رشید سابقہ ایس ایچ او مورگاہ تھے،عاصم رشید کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 14 جنوری سے این آئی ایچ ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھے،سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ شہید سب انسپکٹر عاصم رشید انتہائی قابل ، ایماندار اور ملنسار افسر تھے ،شہید سب انسپکٹر عاصم رشید نے سوگواران میں والدہ، بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے۔