نائب وزیراعظم کی بجائے سپیکر قومی اسمبلی بنگلہ دیش جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کا پروگرام تبدیل ہوگیا ۔
ذراع کے مطابق اب اسحاق ڈار اپنی مصروفیات کے باعث کل بنگلہ دیش نہیں جائیں گے،اسحاق ڈار کی بجائے اب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش جائیں گے ۔
سردار ایاز صادق کل بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے جنازہ میں شرکت کرینگے،بنگلہ دیش کی وزیراعظم خالدہ ضیاء ایک طویل عرصہ سے علیل تھیں۔
خالدہ ضیاء کی شدید علالت کے باعث اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران اسحاق ڈار ان سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پر گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پاکستان سعودی عرب، یو اے ای کشیدگی ختم کرانےکیلئےمتحرک