صارفین کےمیٹرز کوڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسطً بلز چارج کرنے پر ریلیف دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا)صارفین کےمیٹرز کوڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسطً بلز چارج کرنے پر ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
لیسکو کو خراب میٹرز تبدیل کر کے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
لیسکو کو جلنے ،خراب ہونیوالے میٹرز کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کا مراسلہ بھجوا گیا ہے۔
لیسکو نے صارفین کے خراب میٹرز کو ڈیفیکٹو قرار دے کر تبدیل نہیں کیا تھا۔
میٹرز کا سٹاک نہ ہونے سے صارفین کو 2سے 4ماہ تک اوسط بلز چارج کئے گئے۔
لیسکو نے رواں ماہ سے ایک لاکھ سے زائد صارفین کےمیٹرزکوتبدیل کرنے کا آغاز کیا۔
نیپرا نےمیٹرز تبدیل کر کے صارفین کو ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی بنیاد پر ریلیف دینے کا حکم دیا۔
ڈیٹا ڈاؤن لوڈ ہونے پر اضافی یونٹس کو کریڈٹ اور ڈیبٹ کیا جا سکے گا
ڈاؤن لوڈ رپورٹ میں ریلیف کیساتھ صارفین کو اضافی یونٹس چارج بھی ہو سکتے ہیں۔