50ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، پشاور کور فاتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاکستان آرمی کی 50ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 جناح پولو فیلڈز لاہور میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ وزیر داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے ساتھ بڑی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے۔
ان کے پہنچنے پر کور کمانڈر لاہور اور پاکستان پولو فیڈریشن کے چیئرمین نے ان کا استقبال کیا۔
The 50th Chief of the Army Staff (COAS) Polo and Tent Pegging Championship 2025 concluded with the closing ceremony at the Jinnah Polo Fields (JPF), Lahore.
— Media Talk (@mediatalk922) December 30, 2025
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, COAS & CDF graced the closing ceremony as the Chief Guest. @AmirSaeedAbbasi pic.twitter.com/0EtgjK33RJ
چیمپیئن شپ نے پاکستان آرمی کی کھیلوں میں مہارت، نظم و ضبط اور اعلیٰ معیار کی روایت کو اجاگر کیا۔
اس مقابلے میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں پشاور کور فاتح قرار پائی جبکہ گوجرانوالہ کور نے رنرز اپ کا مقام حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:انصاف فاؤنڈیشن کے سینکڑوں کارکن جے یو آئی(ف)میں شامل
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، جس سے محفل میں خوشی اور جوش کا سماں رہا، چیمپیئن شپ نہ صرف کھیلوں کی ترویج بلکہ فوجی اقدار اور ٹیم ورک کے فروغ کا بھی ایک اہم موقع ثابت ہوئی۔