سول ایوارڈز کیلئے15 اپریل2026 تک نامزدگیاں طلب

Dec 30, 2025 | 00:23:AM
سول ایوارڈز کیلئے15 اپریل2026 تک نامزدگیاں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی حکومت نےسول ایوارڈز2026 کی نامزدگیوں کیلئے باضابطہ عمل شروع کردیا۔

کابینہ ڈویژن نےسول ایوارڈز کے لیے15 اپریل2026 تک نامزدگیاں طلب کرلیں۔کابینہ ڈویژن نےتمام وفاقی وزارتوں،ڈویژنز اورمتعلقہ اداروں کے سربراہان کوخط لکھ دیا ۔کابینہ ڈویژن نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریزکو بھی خط لکھ دیا ۔

کابینہ ڈویژن کے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان ہر سال 14 اگست کو کیاجاتا ہے۔ ایوارڈز عطاء کرنے کے لیےتقریبات کا انعقاداس کے بعد23 مارچ کوہوتا ہے۔ کابینہ ڈویژن کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کے لیےگراں قدرخدمات کے اعتراف میں سول ایورڈزعطاء کیےجاتے ہیں۔سول ایوارڈزپاکستانی اورغیر ملکی شہریوں کو خدمات کےاعتراف میں دیا جاتا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: