کوہاٹ میں پولیس کی دہشتگردوں کیخلاف جوابی کارروائی،2ہلاک،متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیو) خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف موثر جوابی کارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج کے3 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے۔
ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق کوہاٹ کے علاقے درملک کے پہاڑوں میں پولیس نےکارروائی کی جس میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا۔
دہشتگردوں کے خلاف کارراوئی کے دوران کراس فائرنگ کے نتیجےمیں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2زخمی ہوئے۔
آر پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 3 حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید اے ایس آئی اشفاق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاجبکہ زخمی ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعابھی کی۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں،کے پی کے پولیس نے ہمیشہ خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے،خوارجی دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کسی بڑے شہر کے ڈوبنے کا خدشہ نہیں: صوبائی وزیر شرجیل میمن