صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی سرحدی گزرگاہوں پر نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرے گی، اس اقدام سے پاکستان بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کرنے والا خطے کا تیسرا ملک بن گیا۔
لینڈ پورٹ اتھارٹی پاکستان کے سرحدی اداروں کے ساتھ مؤثر ہم آہنگی کیلئے مضبوط طریقہ کارتشکیل دے گی، لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام سے تجارتی سہولت اور علاقائی بندرگاہوں کی مسابقت بڑھانے میں مددگار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو امریکا میں مچھلی کی برآمدکی اجازت مل گئی
اتھارٹی بین الاقوامی معاہدوں کے تحت پاکستان کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے گی، یہ بل صدر مملکت آصف علی زردار ی کی منظوری کے بعد ایکٹ بن گیا۔