سی فوڈ انڈسٹری کیلئےخوشخبری، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو امریکا میں مچھلی کی برآمدات کی 4 سال کی اجازت ملی ہے جو پاکستانی سی فوڈ معیار کا عالمی اعتراف ہے۔
جنید انوار نے کہا کہ پاکستانی فشریز امریکی معیار پر پوری اتریں، سمندری مصنوعات کی برآمدات میں تسلسل ممکن ہوگیا ہے، پاکستان کی برآمدات کو امریکا کی منظوری سے استحکام ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ: عمرہ کیلئے جانیوالے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال 2.42 لاکھ ٹن مچھلی برآمد کی جس سے 489 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جب کہ اگلے سال 600 ملین ڈالر برآمدات کا امکان ہے۔