سیالکوٹ: عمرہ کیلئے جانیوالے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اے این ایف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی منشیات سمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے۔
عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے والے ملزم کے پیٹ سے کوکین بھرے 40 کیپسولز برآمد ہوئے جس میں 230 گرام کوکین موجود تھی۔
ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی سہولت کار کو ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو ہسپتال منتقل کرکے منشیات سے بھرے کیپسولز نکالے گئے۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ عمرہ کے مقدس سفر کو منشیات سمگلنگ کے لیے استعمال کرنا شرمناک ہے۔
اے این ایف منشیات کی بیرون ممالک ترسیل کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار
ترجمان نے کہا کہ اے این ایف جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر منشیات سمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف سرگرم عمل ہے۔