بانی پی ٹی آئی کی فخریہ پیشکش’روڈا‘ پانی کے نیچے آگئی: خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیردفاع خواجہ محمد آصف کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی فخریہ پیشکش’روڈا‘ساری کی ساری پانی کے نیچے آگئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ روڈا کی21منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں پانی کے نیچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فخریہ پیشکش’روڈا‘ساری کی ساری پانی کے نیچے آگئی، راوی کو گندہ نالہ کہنے والے سے کوئی پوچھے یہ تاحد نگاہ پانی گندے نالے کا ہے؟۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے فلسطینی رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت سے روک دیا
وزیر دفاع کا تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دولت کی ہوس میں اس شخص نے عوام کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹ لی۔