کالی گھٹائیں چھاگئیں،لاہور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیزبارش ہورہی ہے۔
مانانوالہ،پنڈی بھٹیاں،حافظ آباد اور فیروز والا میں بھی بارش ہوئی ہے،پشاور اور اسلام آباد میں بھی بادل جم کر برسے ہیں،آج سے تین ستمبرتک مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران منگلا،جہلم، فیصل آباد،وزیر آباد، منڈی بہاؤ الدین،قصور اور شیخوپورہ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگلا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، جہلم، وزیر آباد، منڈی بہاؤ الدین، قصور، شیخوپورہ و دیگر اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، ٹانک، لکی مروت، وزیرستان اور دیگر اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے بھی امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے ہرطرف تباہی ،ستلج میں گنڈاسنگھ والا کےمقام پر انتہائی اونچےدرجے کا سیلاب
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ شہری بارش کے دوران اختیاطی تدابیر اختیار کریں۔