ملتان پولیس کے جوان ناظم عباس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

Aug 30, 2023 | 22:16:PM
ملتان پولیس کے جوان ناظم عباس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی
کیپشن: پولیس اہلکار شہری کو پرس دے رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان پولیس کے جوان ناظم عباس نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، انضمام الحق انکلوژر سے دوران ڈیوٹی ملنے والا پرس شہری کو تلاش کر کے اس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی پولیس جوان کو پرس ملا جس میں 40 ہزار روپے سے زائد رقم اور اے ٹی ایم سمیت ضروری کارڈز تھے، ناظم عباس نے پرس کے مالک کو تلاش کیا جو مظفر گڑھ کا رہائشی تھا، ناظم عباس نے پرس شہری کے حوالے کر دیا، شہری پولیس جوان کی اس کاوش سے بے حد خوش ہوا اور شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی تاریخ دینے کے اختیارات کس کو حاصل؟ وزارت قانون نے صدر کو جوابی خط لکھ دیا