سیلابی صورتحال سے پاکستان کا 70 فیصد علاقہ متاثر ہو چکا : بلاول 

Aug 30, 2022 | 17:10:PM
 سیلاب, پاکستان, بلاول ,وزیرخارجہ, موسمیاتی تبدیلی , سندھ
کیپشن: وزیرخارجہ بلاول بھٹو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بے پناہ تباہی ہوئی ، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر بری طر ح مرتب ہوئے ہیں، پاکستان کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے، ہر نیا روز متاثرین سیلاب کیلئے قیامت خیز ہوتاہے ،ان کوخوراک ،چھت اور بحالی بڑا چیلنج ہے۔

بلاول بھٹو  زرداری نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے پاکستان کا 70 فیصد علاقہ متاثر ہو چکا ، سیلاب سے جو تباہ کاری ہو ئی ناقابل بیان ہے، بدقسمتی سے سیلاب سے جہاں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوا وہاں فصلیں بھی تباہ ہوئیں، پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے بڑی تعداد میں متاثرین کھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کررہےہیں،72اضلاع میں 3کروڑ افرادکو مسائل کا سامنا ہے، پاکستان میں حالیہ سیلاب کلاوڈ برسٹ ہونے کے باعث آیا، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے رواں سال غیر معمولی بارشیں ہوئیں،پاکستان عالمی حدت کے باعث براہ راست متاثر ہورہا ہے۔

سیلاب سے سندھ کے بیشتر شہر اور اضلاع ڈوب گئے، سیلاب متاثرین کے علاقے زیر آب ہیں وہاں وہ چھت سے محروم بھی ہوگئے ہیں، پاکستا ن  بارشوں او ر سیلا ب کے باعث سنگین مسائل اور بحران سے دوچار ہے، پاکستان کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے، سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کی ضرورت ہے ، سیلاب متاثرین کو فوری طور خیموں اور مچھر دانیوں کی ضرورت ہے۔