پاکستان بمقا بلہ نیوزی لینڈ سیریز۔۔کیا شائقین کرکٹ سٹیڈیم جا سکیں گے؟خبرآگئی

Aug 30, 2021 | 18:09:PM
پاکستان بمقا بلہ نیوزی لینڈ سیریز۔۔کیا شائقین کرکٹ سٹیڈیم جا سکیں گے؟خبرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول تینوں ون ڈے میچز کے لیے 4500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول 5 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے 5500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔صرف کورونا ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے والے تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کو کھیلوں کے کسی بھی ایونٹ کا حقیقی اثاثہ مانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال کے بعد رواں برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔