ایک اور ظلم ۔۔اوباش کی 4 سالہ بچی سے  زیادتی۔۔بعد میں کیا کیا جانیے!

Aug 30, 2021 | 10:14:AM
ایک اور ظلم ۔۔اوباش کی 4 سالہ بچی سے  زیادتی۔۔بعد میں کیا کیا جانیے!
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں بااثر شخص نے 4 سالہ معصوم بچی  کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق 4 سالہ  علیزہ کو  بااثر شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا کر تیز دھار آلے سے زخمی بھی کردیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ بچی کی ماں پر بااثر افراد کی جانب سے قانونی کارروائی نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔ایس ایچ او تھانہ صدر کا کہنا ہے کہ درندہ صفت شخص کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں18 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی۔۔۔