18 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی۔۔۔

Aug 29, 2021 | 14:19:PM
18 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی۔۔۔
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے لاہور میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ۔ قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات پر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے  قلعہ گجر سنگھ میں  18 سالہ مہک نے گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔ مہک نے گزشتہ رات نامعلوم وجوہات پر گلے میں میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی۔ جواں سالہ لڑکی کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی۔۔بہن نے بہن کا گھر اجاڑ دیا