پنجاب بھر میں سرکاری آٹے کا بحران سنگین،شہری دربدر

Apr 30, 2026 | 14:10:PM
 پنجاب بھر میں سرکاری آٹے کا بحران سنگین،شہری دربدر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خان شہزاد)لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری آٹے کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،غریب طبقہ سستے آٹے کی تلاش میں مارا مارا پھرنے لگا۔

فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے گندم کی سپلائی روکی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں آٹے کی پیداوار متاثر ہوئی ہے اور مارکیٹ میں سپلائی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

لاہور سمیت دیگر شہروں میں اوپن مارکیٹ میں 10 اور 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے دستیاب نہیں  جبکہ کریانہ مرچنٹس کا کہنا ہے کہ شہر میں روزانہ تقریباً 2 لاکھ تھیلوں کی طلب ہے جو پوری نہیں ہو رہی۔

فلور ملز کے محدود ذخائر کے باعث شہری مجبوراً 15 کلوگرام آٹے کے تھیلے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سمندری حدود کا ناقابلِ تسخیر دفاع، پاک بحریہ میں پہلی ہنگور کلاس آبدوز شامل

کریانہ مرچنٹس اور فلور ملز ایسوسی ایشن نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر گندم کی سپلائی بحال کرنے اور آٹے کے بحران پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔