اپنا گھر سکیم کا اجرا، وزیر اعظم نے قرض کیلئے اہل افراد میں بینک چیک تقسیم کئے

Apr 30, 2026 | 11:55:AM
اپنا گھر سکیم کا اجرا، وزیر اعظم نے قرض کیلئے اہل افراد میں بینک چیک تقسیم کئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم اپنا گھر سکیم کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے قرض کے لیے اہل افراد کے درمیان بینک چیک تقسیم کر دیئےہیں۔

’’وزیراعظم اپنا گھر سکیم‘‘کے تحت ایک کروڑ روپے تک قرض آسان شرائط پر دیا جا رہا ہے، اس سکیم کا اطلاق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر سکیم کے تحت قرض حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنا گھر سکیم کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے، چھت کی فراہمی مقدس فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست یا کسی بھی حکومت کیلئے عام آدمی کو چھت فراہمی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

 عام آدمی کو چھت کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیح ہے، گھر ہو تو اپنا،اس حوالے سے یہ تقریب انتہائی یادگار ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم پٹرول ریلیف پراجیکٹ: یونیورسٹیز سے رضاکار طلب، پٹرول پمپس پر تعیناتی کا فیصلہ

 وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعظم اپنا گھر سکیم کے تحت 20 سال کیلئے قرض دیا جائے گا۔

 سکیم کو کامیاب بنانے میں بے حد محنت کی گئی، سکیم میں پہلے سال میں 50 ہزار گھر بنائے جائیں گے، آئندہ برسوں میں 5 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتی اکابرین اور نجی شعبے کی مشاورت سے سکیم کا اجراء کیا جا رہا ہے، آج کی اس تقریب میں ڈرائیور غلام حسین کو بھی گھر بنانے کیلئے قرض ملا۔

 لوگوں کی بڑی تعداد جو اپنے گھر سے محروم ہے، ماہانہ بنیادوں پر سکیم پر عملدرآمد کا خود جائزہ لوں گا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے، سکیم میں شامل بینکوں کو 14 اگست پر میڈل دیے جائیں گے۔

 حکومت برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، مایہ ناز بر آمد کنندگان کو سفیر عمومی بنایا، 2 سال کیلئے بلیو پاسپورٹ دیا۔