وزیر اعظم پٹرول ریلیف پراجیکٹ: یونیورسٹیز سے رضاکار طلب، پٹرول پمپس پر تعیناتی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( زاہد چوہدری)وزیر اعظم پٹرول ریلیف پراجیکٹ کے تحت ملک بھر کی یونیورسٹیز سے رضاکار طلب کر لیے گئے ہیں، اس حوالے سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے یونیورسٹیز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق یونیورسٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر مختص پٹرول پمپ پر تین تین رضاکار تعینات کریں، جو شہریوں اور پٹرول پمپس کے عملے کی پٹرول ریلیف ایپ کے استعمال میں معاونت کریں گے۔
مراسلہ کے مطابق پراجیکٹ کے تحت تعینات رضاکاروں کو آن لائن تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ شہریوں کی بہتر رہنمائی کر سکیں اور نظام کی مؤثر انداز میں عملداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی میں پراپرٹی خریدنے پر 2 سال کے رہائشی ویزے کی پیشکش
یہ رضاکار صرف ان پٹرول پمپس پر خدمات انجام دیں گے جو پٹرول ریلیف پراجیکٹ کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔