دبئی میں پراپرٹی خریدنے پر 2  سال کے رہائشی ویزے کی پیشکش

Apr 30, 2026 | 11:34:AM
دبئی میں پراپرٹی خریدنے پر 2  سال کے رہائشی ویزے کی پیشکش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے جائیداد خریدنے پر 2  سال کے رہائشی ویزے کی پیشکش کی گئی ہے۔

دبئی میں پراپرٹی ویزا قوانین میں نرمی کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کیلئے بڑی سہولت فراہم کی جارہی ہے جس کے بعد دبئی میں 2 سالہ رہائشی ویزا کیلئے سنگل مالک پر قیمت کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ مشترکہ پراپرٹی پر بھی رہائشی ویزا ملے گا، مشترکہ پراپرٹی میں ہر سرمایہ کار کا حصہ کم از کم 4 لاکھ درہم ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دبئی کا 2 سالہ انویسٹر ویزا اب مزید آسان اور قابل رسائی ہوگا، 5 سالہ ریٹائرمنٹ ویزا کیلئے 10 لاکھ درہم شرط برقرار ہے، ریٹائرمنٹ ویزا کیلئے عمر کم از کم 55 سال مقررکی گئی ہے جب کہ 10 سالہ گولڈن ویزا کیلئے 20 لاکھ درہم سرمایہ کاری لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان:افغان طالبان رجیم کا انگور اڈہ میں سول آبادی پربزدلانہ حملہ،3بچوں سمیت5افراد زخمی

گولڈن ویزا میں فیملی اور گھریلو ملازمین کی اسپانسرشپ کی سہولت موجود ہے، گولڈن ویزا ہولڈر کیلئے متحدہ عرب امارات سے باہر رہنے کی اجازت بھی ہوگی، نئی پالیسی سے دبئی میں سرمایہ کاری کے مواقع مزید وسیع ہوں گے۔