امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نئے عالمی اتحاد کی تشکیل میں سرگرم

Apr 30, 2026 | 09:02:AM
امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نئے عالمی اتحاد کی تشکیل میں سرگرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکا نیا عالمی اتحاد بنانے کے لیے سرگرم ہوگیا۔

 امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں ،امریکی میڈیا کے مطابق ہدایات میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک کو ایک نئے معاہدے کیلیے راغب کریں۔

اس نئے معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ چند ہفتے قبل دعویٰ کر چکے ہیں کہ ہرمز مکمل طور پر کھلی اور کاروبار کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا ایران کے خلاف پہلی بار ہائپرسونک میزائل تعینات کرنے پر غور

دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی طیارہ بردار جہاز جیرالڈ فورڈ بھی جلد مشرق وسطیٰ سے نکل جائے گا ، بحری بیڑا مرمت کے لیے مشرق وسطیٰ سے باہر لے جایا جا رہا ہے۔