پاک بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری 

Apr 30, 2025 | 10:20:AM
پاک بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا۔

 بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کیلئے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں کُل 5 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے یہ دورہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز پر مشتمل تھا لیکن آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کیلئے اب ون ڈے انٹرنیشنل کی جگہ 2 اضافی ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں یا نہیں؟قومی فاسٹ باؤلر نے بڑا بیان داغ دیا

 دونوں کرکٹ بورڈز  باہمی طور پر  ون ڈے میچوں کی جگہ دو اضافی ٹی20 انٹرنیشنل کھیلنے پر اتفاق کیا۔ 

شیڈول کے تحت ابتدائی 2 ٹی20 میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں اور بقیہ تین میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا، تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔