صدر عارف علوی کے بیٹے کو بڑا عہدہ مل گیا۔پارٹی جوائن  کیوں کی؟ اہم خبر سامنے آ گئی

Apr 30, 2022 | 16:24:PM
صدر مملکت عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی کو  تحریک انصاف میں عہدہ دے دیا گیا۔
کیپشن: صدر عارف علوی اوراواب علوی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر مملکت عارف علوی کے صاحبزادے اواب علوی کو  تحریک انصاف میں عہدہ دے دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق صدرمملکت عارف علوی کے بیٹے کو تحریک انصاف نےاہم ذمہ داری سونپ دی، ٹوئٹر پر جاری بیان میں اواب علوی نے پارٹی کا نوٹی فکیشن شیئر کیا جس میں انہیں پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کا نائب صدر بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ’ یہ بتانا دلچسپ ہے کہ میں نے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے‘۔

ڈاکٹر اواب علوی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ وقت  اٹھ کھڑے ہونے کا ہے تاکہ عمران خان کے ساتھ شمار کئے جائیں, ہمیں مل جل کر پاکستان کو مسائل سے نکالنا ہو گا۔

 یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی حلف برداری ۔ گورنر پنجاب نے بھی بڑا بیان دیدیا