ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست،نیپال نے سیریز جیت لی

Sep 29, 2025 | 23:07:PM
ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست،نیپال نے سیریز جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیپال نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیکر 3 میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 100 رنز بھی نہ بنا سکی اور 17.1 اووز میں پوری ٹیم 83 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

تاریخی کامیابی کے بعد نیپال کے شائقین نے سٹیڈیم میں اور اپنے ملک میں بھرپور جشن منایا۔ سوشل میڈیا پر بھی نیپالی ٹیم کو مبارکبادوں کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔

یاد رہے کہ نیپال کو 2018 میں آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ دیا تھا، جب کہ ٹیم نے 2014 اور 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی۔ 2024 کے ورلڈ کپ میں نیپال نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار مقابلہ کیا تھا۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: