راولپنڈی میں معذور خاتون سے زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشد قریشی)راولپنڈی میں قوت سماعت و گویائی سے محروم خاتون سے زیادتی کرنے والے مجرم کو معزز عدالت سے عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
سزا ایڈیشنل سیشن جج احمد ارشد محمود نے سنائی، مجرم منصور وحید کو 1 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مئی 2023 تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی:فائرنگ سے زخمی صحافی امتیاز میر زحموں کی تاب نہ لاکرچل بسے