ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو معطل کیاجائے،راشد لطیف کا مطالبہ

Sep 29, 2025 | 19:10:PM
 ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو معطل کیاجائے،راشد لطیف کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور  بہترین وکٹ کیپر  راشد لطیف نے ایشین کرکٹ کونسل  کے صدر محسن نقوی سے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر راشد لطیف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اے سی سی کے سربراہ سے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی اور ایوارڈزز وصول کرنے سے انکار کے بعد آئی سی سی سے معطل ہونے کے لیے بھارتی ٹیم ایک اچھی امیدوار ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اے سی سی کے سربراہ سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار پر معطلی کا سیدھا کیس بنتا ہے لیکن چونکہ آئی سی سی کے چیئرمین، سی ای او، سی ایف او، کمرشل چیف اور ہیڈ آف ایونٹس و کمیونیکیشن سب بھارتی ہیں اس لیے معطلی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔سابق کپتان نے اس واقعے کو کرکٹ کے لیے ایک بدنما دن قرار دیا اور کہا کہ بھارت نے کھیل کے اسپرٹ اور جنٹلمین گیم کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اس لیے اس رویے پر سخت احتساب ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی بے قدری جاری، روپیہ مزید مستحکم ہو گیا